۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شہید آقا ضیاء الدین رضوی

آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم شہید آقا سید ضیاءالدین رضوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے میں امن و امان اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے علاوہ شہید کی یاد، افکار، پیغام نظریات اور خدمات کو زندہ رکھنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب نے شہید آقا سید ضیاءالدین رضوی کی سترہویں برسی کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام اور اتحاد بین المسلمین بھائی چارہ اور اخوت اسلامی کو فروغ دینے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی جانب سے اصلاح نصاب تعلیم کیلئے اٹھائی جانے والی تحریک اور مسلسل جدوجہد کی گلگت بلتستان کے جید اہل سنت علمائے کرام اور عوام نے بھی بھرپور حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جی بی میں تحریک جعفریہ پاکستان دو بار الیکشن میں بھر پور کامیاب ہوئی اس پرافتخار کامیابی میں بھی شہید ضیاءالدین نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کو متحد کرکے آئینی حقوق کے حصول کے لئے بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم شہید آقا سید ضیاءالدین رضوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے میں امن و امان اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے علاوہ شہید کی یاد، افکار، پیغام نظریات اور خدمات کو زندہ رکھنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .